Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیاء مہنگی

Now Reading:

عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیاء مہنگی
یوٹیلیٹی اسٹور

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیاء مہنگی کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے صابن 3 سے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے ہیں۔

ٹشو پیپراورنیپکن کی قیمتیں 3 سے 19 روپے تک بڑھا دی گئی ہیں۔

کپڑے دھونے کا صابن 22 روپے، ٹوائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمت 4 سے 12 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملک کریم 10 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ مختلف برانڈز نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور جس نرخ پر خریداری کی جاتی ہے اسی حساب سے ان کی قیمت مقرر کی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے اپنے کسی برانڈ کی قیمت نہیں بڑھائی ہے۔

دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

 سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے ، درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل اورفرنس آئل سے مہنگی ترین پیداواربجلی مہنگی ہونےکی وجہ ہے ، گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے62 پیسے فی یونٹ اور فرنس آئل سے18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔

Advertisement

نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر 30 ستمبرکوسماعت ہو گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے رواں ماہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں 1روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافہ کرتے ہوئے کہا تھا اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا، فیصلے کا اطلاق ڈسکوزکے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر