Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتےتھے، شہبازگل

Now Reading:

ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتےتھے، شہبازگل

شہباز گل کی عبوری ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتےتھے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان  کا کھانا پی آئی اے کے 777طیارے کے ذریعے دوسرے ملکوں میں بھجوایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں نے جو چوری کی وہ اس کا جواب نہیں دے رہے ، اگر ہیلی کاپٹر کے استعمال پر کسی نے جیل جانا ہے تو وہ شریفوں کا پورا خاندان ہے ، ایسی باجی جو ٹوئٹ نہ کریں انہیں کھانا ہضم نہیں ہوتا۔

شہبازگل نے کہا کہ ایک لفظ حرام ہے جو انہوں نے انگلینڈ ٹیم پر کہا ہو ، پاکستان کسی قسم کا کوئی دباؤ برداشت نہیں کرے گا ، پاکستان ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سودا نہیں کرےگا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے کہا کہ پاکستان کی کمان اس وقت عمران خان کے ہاتھ میں ہے ، پاک فوج نے پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ، پاکستان ایسی چھوٹی باتوں میں پریشر میں آنے والا نہیں۔

Advertisement

اس سے قبل معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی بی ڈی پروجیکٹ قرضوں سےشروع نہیں کیاگیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ماضی میں انگلیاں ہلاکرکہاجاتاتھااربوں روپےبچائے ، ماضی میں اتفاق فاؤنڈری اورمفتاح اسماعیل کی کینڈی لینڈنےترقی کی ، ہم نےقرضےلےکرپروجیکٹ شروع نہیں کیے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا تھا کہ ہم بھی قرضےلےکرعوام کوٹیکہ لگاکرپروجیکٹ شروع کرسکتےتھے ، سی بی ڈی پروجیکٹ سےآلودگی کاخاتمہ بھی کریں گے ، سی بی ڈی پروجیکٹ فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی میں بھی شروع کرینگے۔

شہباز گل نے کہا تھا کہ پروجیکٹ سےڈھائی لاکھ افرادکونوکریاں ملیں گی ، میٹرو،اورنج ٹرین پرسالانہ سبسڈی12ارب دینی پڑرہی ہے ، میٹرو،اورنج ٹرین پرقرضوں کی قسطیں بھی اداکررہےہیں ، عوام کو300ارب روپےکااورنج ٹرین کی صورت میں ٹیکہ نہیں لگارہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارےپروجیکٹ سےپنجاب حکومت کو1500ارب کامنافع ہوگا ، پروجیکٹ کےتحت21روزمیں نقشےکی منظوری دی جائےگی ، سی بی ڈی کے5پلاٹس21.58ارب میں فروخت ہوئے ، تیزرفتاری سےعوامی منصوبوں پرکام ہورہاہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا تھا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پرچندماہ پہلےکام شروع کیا ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پاکستان پروجیکٹ عوام کےفائدےکیلئےہے ، سی بی ڈی ملکی تاریخ کا پہلا پروجیکٹ ہے ، راوی سٹی ایک نیا شہر بننے جا رہاہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر