وزیر اعظم عمران خان نے بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم عمران خان نے بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کا افتتاح کردیا ہے ، وزیراعظم بابا گرونانک یونیورسٹی کی تقریب سےخطاب بھی کرینگے۔
ذرائع کے مطا بق وزیراعظم عمران خان آج لاہور اور ننکانہ صاحب کا دورہ کر رہے ہیں، گورنر، وزیر اعلی سے ملاقاتیں اور مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔
باباگرونانک یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی ، صوبائی وزرا اور غیر ملکی سفیر بھی شرکت ہوئے اس کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے تقریب کے مہمانوں کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطا بق وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور میں ہیلتھ ریفارمزکے بارے میں اجلاس ہوگا،اس کے علاوہ عمران خان کوسابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال اور ایم ٹی آئی ایکٹ کے بارے میں بھی بریف کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان ہاؤسنگ اور امن و امان کے الگ الگ اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے۔
عمران خان اسلام آباد سے آمد کے بعد ننکانہ صاحب جائیں گےپھر وزیراعظم ننکانہ صاحب سے واپسی پر ایوان وزیراعلی لاہور میں متعدد اعلی سطح کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، یہ اقدام سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔
وزیراعظم عمران خان آج ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیادرکھیں گے۔یہ سکھ برادری سےعمران خان کے ایک اوروعدے کی تکمیل ہے۔کرتارپورراہداری کی صورت میں بین المذاہب ہم آہنگی کا جو بیج انہوں نےبویاہےوہ مختلف مذاہب کے ماننےوالوں میں ہم آہنگی اوررواداری کاسایہ دارشجربنے گا
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 28, 2019
وا ضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کے معاہدہ پر دستخط ہوچکے ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اس معاہدے کے بعد کہا تھا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے ، وزیراعظم کے وعدے کے مطابق معاہدہ پر دستخط کردئیے گئے۔
وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو کریں گے، گوردوارہ کی تعمیر میں سکھ مذہب اور تاریخی اہمیت کا مکمل خیال رکھا گیا ہے ، پاکستان نے منصوبےپر مقامی وسائل خرچ کئے جبکہ کوئی بیرونی امداد نہیں لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News