Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کھیلوں کےلئے محفوظ ملک ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

پاکستان کھیلوں کےلئے محفوظ ملک ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کےلئے محفوظ ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈومیسٹک سسٹم سمیت کرکٹ کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق ٹپس دیں جبکہ وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو بے خوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنے کا  بھی مشورہ دیا۔

ذرائع  کے مطابق بابر اعظم کو بھی عمران خان نے خاص ہدایات دیں اور کہا کہ آپ نے ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرنا ہے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور شیروں کی طرح کھیلنا ہے۔

وزیر اعظم نے  کھلاڑیوں کو ہدایت دی  کہ موجودہ حالات میں بہترین پرفارمنس سے جواب دیں۔ آپ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے جبکہ  آپ دنیا میں پاکستان کے نمائندے و سفیر ہیں۔

Advertisement

 وزیر اعظم عمران خان نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کےلئے محفوظ ملک ہے۔ آپ اپنی پرفارمنس بہتر بنانے پر فوکس کریں، انشاء اللہ جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔

 وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کامیابی کا راستہ سچائی اور ایمانداری کا راستہ ہے۔ اللہ تعالی نے کامیابی کے اصول وضع کر رکھے ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے سب سے کامیاب ترین انسان ہیں۔

عمران خان کا یہ بھی  کہنا تھا کہ کامیابی کا راستہ سچائی اور ایمانداری کا راستہ ہے۔ اللہ تعالی نے کامیابی کے اصول وضع کر رکھے ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے سب سے کامیاب ترین انسان ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  انسان کو اللہ تعالی نے اشرف المخلوقات بنایا ہے، انسان کوشش اور محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتا  ہے۔ ایک راستہ عزت کا ہے اور دوسرا پیسے کاآپکو پیسے کے بت کو توڑنا ہے۔ آپکو ٹیم اور قوم کیلئے کھیلنا ہے، پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے، بدر میں 313 نے بڑی فوج کو شکست دی اور صرف 13 سال میں دنیا کی سب سے بڑی سلطنتوں، رومیوں اور فارسیوں کو شکست دے دی۔ ہم نے ہی کرکٹ میں اٹیکنگ ٹیکنیک کو متعارف کرایا۔ ہار سے انسان سیکھتا ہےکوئی بھی کامیاب شخص ایسا نہیں گزرا جو زندگی میں ہارا نہ ہو جبکہ دن کے اختتام پر اپنا محاسبہ کرنے سے انسان اپنی غلطیوں کو سدھارتا ہے۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ٹیم کبھی نہیں جیتتی جو ہار سے بچنے کیلئے کھیلے، آپ میں ٹیم سپرٹ ہونا چاہیے۔ میدان میں جب اتریں تو خود اعتمادی اور جیتنے کے جذبے سے اتریں۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ آپکو جارہانہ انداز میں کھیلنا ہے، دفاعی نقطہ نظر سے کھیلنے والی ٹیم کبھی نہیں جیتتی،میں جب کھیلتا تھا تو ہم نے کرکٹ کو برے حالات سے نکال کر ورلڈ کپ جیتا۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ محنت سے ایک مضبوط ٹیم بنیں پوری قوم کی آپسے امیدیں وابستہ ہیں، ٹیم کو اعصابی طور پر مضبوط کریں. پریشر میں پریشان ہونے کی بجائے پریشر سے لطف اندوز ہونا سیکھیں۔

ملاقات میں کپتان بابر اعظم،شاداب خان،حسن علی،آصف علی ، شاہین شاہ آفریدی،محمد رضوان، فخر زمان،حارث رؤف، عثمان قادر، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ،محمد وسیم،عماد وسیم،محمد نواز نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا انعقاد رواں برس اکتوبر میں متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے جا رہا ہے جس کے فائنل راؤنڈ (سپر 12) میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

یہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی گذشتہ برس انڈیا میں منعقد ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا ءکے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ پانچ برس بعد منعقد ہو رہا ہے اور شائقین کرکٹ اس کا بیتابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم اس ورلڈ کپ میں بطور فیورٹ تو داخل نہیں ہو رہی لیکن تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے ماضی کے تجربے کے باعث اسے فائدہ ضرور ہو سکتا ہے۔

Advertisement

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے جس میں خصوصی کووڈ پروٹوکولز کے تحت تین ریزرو کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ تاہم اس سکواڈ میں 10 اکتوبر تک کسی مخصوص وجہ کی بنیاد پر تبدیلیوں کی گنجائش موجود ہے۔

پاکستان اور انڈیا اتوار 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے مدِمقابل ہوں گے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں منگل 26 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے مدِ مقابل ہوں گی۔

 پاکستان اور افغانستان جمعہ 29 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے مدِ مقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں آمنے سامنے نہیں آئی ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر