Advertisement
Advertisement
Advertisement

مستقل قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

Now Reading:

مستقل قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ مستقل قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پارلیمانی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقل قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، معاشی سرگرمیوں اور تعمیر و ترقی کا انحصار امن و امان سے وابستہ ہے، امن خراب کرنے اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹارلنس کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔

خالد خورشید نے کہا کہ پارلیمانی امن کمیٹی مساجد بورڈ کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے، گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے، گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت 370 ارب کے میگا ترقیاتی منصوبے منظور ہوئے ہیں، آئینی اصلاحات کے حوالے سے پیشرفت ہورہی ہے، حقیقی معنوں میں سزا و جزا کا قانون نافذ کریں گے، نیک نیتی اور تعصبات سے بالاتر ہوکر کام کریں تومستقل قیام امن کا حصول مشکل نہیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ عوام کے منتخب کئے گئے نمائندے پارلیمانی امن کمیٹی میں موجود ہیں، حکومت اور تمام ادارے قیام امن کیلئے پارلیمانی امن کمیٹی کے ساتھ ہیں، پارلیمانی امن کمیٹی کے تجاویز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو پرامن اور خوشحال گلگت بلتستان دیں گے، ماضی میں پولیس کی تعداد میں اضافے پر توجہ نہیں دیا گیا، بہت جلد گلگت بلتستان میں پولیس کے نفری میں اضافہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر