کراچی کے ایف بی آر دفتر میں نامعلوم شخص ہتھیار لیکر داخل ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص کو ایف بی آر سیکورٹی اہلکاروں نے روکا، نامعلوم شخص نے پستول نکال کر سیکورٹی عملے کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میں ایس پی ہوں، نہیں چھوڑوں گا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص کو ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس میں لینڈ کروزر پارک کرتے روکا تو آپے سے باہر آگیا اور ایف بی آر کے سیکورٹی اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کا اجلاس جاری تھا واقعہ پیش آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News