Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹر محمد حفیظ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات پر خوش

Now Reading:

کرکٹر محمد حفیظ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات پر خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات پر خوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اپنے ہیرو اور ملک کے وزیر اعظم عمران خان سے ملنا ہمیشہ انسپائریشنل رہا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈومیسٹک سسٹم سمیت کرکٹ کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق ٹپس دیں جبکہ وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو بے خوف ہوکر ورلڈ کپ کھیلنے کا  بھی مشورہ دیا۔

وزیر اعظم نے  کھلاڑیوں کو ہدایت دی  کہ موجودہ حالات میں بہترین پرفارمنس سے جواب دیں، آپ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے جبکہ  آپ دنیا میں پاکستان کے نمائندے و سفیر ہیں۔

 وزیر اعظم عمران خان نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کےلئے محفوظ ملک ہے۔ آپ اپنی پرفارمنس بہتر بنانے پر فوکس کریں، انشاء اللہ جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہی کرکٹ میں اٹیکنگ ٹیکنیک کو متعارف کرایا، ہار سے انسان سیکھتا ہےکوئی بھی کامیاب شخص ایسا نہیں گزرا جو زندگی میں ہارا نہ ہو جبکہ دن کے اختتام پر اپنا محاسبہ کرنے سے انسان اپنی غلطیوں کو سدھارتا ہے۔

Advertisement

 وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ٹیم کبھی نہیں جیتتی جو ہار سے بچنے کیلئے کھیلے، آپ میں ٹیم سپرٹ ہونا چاہیے۔ میدان میں جب اتریں تو خود اعتمادی اور جیتنے کے جذبے سے اتریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آپکو جارہانہ انداز میں کھیلنا ہے، دفاعی نقطہ نظر سے کھیلنے والی ٹیم کبھی نہیں جیتتی،میں جب کھیلتا تھا تو ہم نے کرکٹ کو برے حالات سے نکال کر ورلڈ کپ جیتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر