Advertisement
Advertisement
Advertisement

غریب آدمی کا سب سے بڑامسئلہ بیماری کاعلاج کرانا ہے، گورنرپنجاب

Now Reading:

غریب آدمی کا سب سے بڑامسئلہ بیماری کاعلاج کرانا ہے، گورنرپنجاب

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورکا کہنا ہےکہ غریب آدمی کا سب سےبڑامسئلہ بیماری کاعلاج کراناہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ہیلتھ کارڈ جاری کیے ، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے فری علاج کرواسکتےہیں۔ غریب آدمی کا سب سےبڑامسئلہ بیماری کاعلاج کراناہے۔

گورنرپنجاب نے مزید کہاکہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے، ہیپاٹائٹس موذی مرض ہے، ہیپاٹائٹس کے مرض کی تشخیص اور علاج کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،2030 تک پنجاب کو ہیپاٹائٹس فری بنانے کا ہدف مقررکیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کا 10 واں اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پرقابو پانے میں چین نے مدد کی، ہم چین کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، چیلنجزکے باوجود سی پیک پرکام جاری ہے، سی پیک کے تحت بلوچستان میں بہت سے منصوبےجاری ہیں، سی پیک کا پہلا فیزمکمل ہوچکا، سی پیک کے پہلےمرحلےکی تکمیل اعتماد کا مظہرہے۔

Advertisement

وفاقی وزیراسدعمرنے کہاکہ سی پیک کےجنوبی زون سے کثیر غیرملکی سرمایہ کاری آئےگی،سی پیک پرکام کرنے والے چینی ورکرزکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، سی پیک کےتحت ریلوے کا ایم ایل ون سب سےبڑا منصوبہ ہے، پاکستان کی زیادہ آبادی زراعت پرانحصارکرتی ہے، زراعت کے شعبے میں چین پاکستان کےساتھ تعاون کررہا ہے۔

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار 703، سندھ میں 4 لاکھ 53 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210، بلوچستان میں 32 ہزار 812، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 619 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 329 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 151 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 43 ہزار 605 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 432 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 490، سندھ میں 7 ہزار 310، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 463، اسلام آباد میں 907، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 183 اور آزاد کشمیر میں 731 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر