صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کورونا کا شکار ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ثمینہ علوی نے کہاکہ ایک دن پہلے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، تھوڑی سی کمزوری کے علاوہ میں الحمدللہ خیریت سے ہوں۔
ثمینہ علوی نے اپنے پیغام میں تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
I was tested positive for covid, day before. I have a little bit of weakness but Alhamdulillah doing well otherwise. Request all to keep me in your prayers please.
Thank you.Advertisement— Samina Alvi (@Saminalvi) September 23, 2021
کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار 703، سندھ میں 4 لاکھ 53 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210، بلوچستان میں 32 ہزار 812، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 619 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 329 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 151 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 43 ہزار 605 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 432 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 490، سندھ میں 7 ہزار 310، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 463، اسلام آباد میں 907، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 183 اور آزاد کشمیر میں 731 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
