Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں فیک نیوز پر پاپندی لگی تو عمران خان کی حکومت ختم ہو جائے گی، مریم اورنگزیب

Now Reading:

ملک میں فیک نیوز پر پاپندی لگی تو عمران خان کی حکومت ختم ہو جائے گی، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں فیک نیوز پر پاپندی لگی تو عمران خان کی حکومت ختم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نے تین سال شہباز شریف کے خلاف نیب کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے اور اب ایف آئی کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے کے ذرائع کو آٹا ، چینی ، بجلی ، ایل این جی  ، دوائی اور رنگ روڈ  ،بی آر ٹی پشاور ، فورن فنڈنگ اور  ہیلی کاپٹر کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کے بعد ایف  آئی اے ذرائع سے فیک خبریں چلانے کے بجائے ذرائع کو عدالت میں پیش کریں، رائع سے خبریں چلوانے والے شہبازشریف کے خلاف عدالتوں کے ثبوت مانگنے پر بھاگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن تمام جھوٹے مقدمات کی سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور احتساب کورٹ میں بار بار تفتیش اور تحقیق ہوچکی ہے، شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ  عمران صاحب شہباز شریف کے خالف فیک نیوز نہ چلوائیں،  عدالتوں میں  ثبوت پیش کریں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کتنی بار ایک ہی جھوٹ کو بار بار فیک نیوز بنا کر چلائیں گے،   عمران صاحب مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے عوام کی توجہ  اپوزیشن کے خلاف فیک نیوز چلانے سے نہیں ہٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب فیک نیوز چلانے کے بجائے شہبازشریف کی جانب سے دائر 10 ارب ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں حاضر ہوں جہاں سے آپ مسلسل مفرور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر