Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور عراق کے مابین مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے، سربراہ پاک فضائیہ

Now Reading:

پاکستان اور عراق کے مابین مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے، سربراہ پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عراق کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ عراقی فضائیہ کے نائب سربراہ نے سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراقی فضائیہ کے نائب سربراہ میجر جنرل (پائلٹ) محمد مجید مہدی محمود نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت قابلِ تعریف ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے، عراقی فضائیہ کی حربی ضروریات پوری کرنے کے لئے پاک فضائیہ تربیتی اور ٹکنیکی شعبوں میں تعاون جاری رکھے گی۔

ملاقات میں دونوں سربراہان نے جے ایف 17 پروگرام سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Advertisement

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملائشیا، نائیجیریا، ارجنٹینا کے بعد عراق بھی جے ایف 17 تھنڈر فیملی میں شامل ہونے جا رہا ہے، عراقی فضائیہ کے نائب سربراہ کے دورے میں اس حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر