قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے 26 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، سعودی عرب کام کرنے والے پاکستانیوں کی سعودیہ واپسی میں کرونا پابندیوں کی وجہ سے مشکلات کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈا میں شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز منیجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2021 ایوان کے سامنے رکھا جائے گا، وزیر پارلیمانی امور کی طرف سےالیکشن کا تیسرا ترمیمی آرڈیننس بھی ایوان کے سامنے رکھا جائے گا۔
اجلاس میں پاکستان بیت المال ترمیمی بل 2021 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، متروکہ وقف املاک منیجمنٹ اینڈ ڈسپوزل ایکٹ 1975 میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا جائے گا، گورنمنٹ سیونگز بنک ترمیمی بل ہر قائمہ کمیٹی فنانس کی رپورٹ پیش کی جائے گی، ضابطہ فوجداری میں ترمیمی بل کے بارے میں قائمہ کمیٹی داخلہ کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں پوسٹ آفس نیشنل سیونگز سرٹیفیکیٹ ترمیمی بل2021 پر قائمہ کمیٹی فنانس کی رپورٹ پیش کی جائے گی، وفاقی وزیر قانون دستور پاکستان کے آرٹیکل 48 میں ترمیم کا بل پیش کریں گے، ہائیر ایجوکیشن کا پہلا اور دوسرا ترمیمی بل 21 بھی قانون سازی کے لئے پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ شوکت ترین آڈیٹر جنرل کی 2020-21 کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن بل بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔
اجلاس میں نیشنل اکنامک کونسل رپورٹ 2019-20 بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی قرارداد بھی کارروائی میں شامل ہے، وقفہ سوالات بھی قومی اسمبلی کے ایجنڈا میں شامل ہے۔
یونیورسٹی میں کلاسز اور اے لیول امتحانات ایک ہی وقت میں ہونے کے بارے میں تشویش پر مشتمل توجہ دلاؤ نوٹس بھی کارروائی کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News