Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چڑھوئی میں ضمنی انتخاب تحریک انصاف جیتے گی، تنویر الیاس

Now Reading:

چڑھوئی میں ضمنی انتخاب تحریک انصاف جیتے گی، تنویر الیاس

صدر تحریک انصاف و سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ چڑھوئی میں ضمنی انتخاب تحریک انصاف جیتے گی۔

 تفصیلات کے مطابق صدر تحریک انصاف و سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے تحریک انصاف کےنامزد امیدار شوکت فرید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قائد پاکستان اور عام آدمی کی امید ہیں

آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی، ہم انشاءاللہ آزاد کشمیر کے ہر علاقے میں جائیں گے کارکن مایوس نہیں ہو نگے۔

واضح رہے اس سے قبل صدر تحریک انصاف و سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے  پارٹی عہدیداروں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی صدر نامزدگی پر عمران خان ، سیف اللہ نیازی اور علی امین گنڈا پور کا شکر گزار ہوں۔

صدر تحریک انصاف آزادکشمیر نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں اسٹیٹس کو توڑا ہے، اس سے قبل پاکستان اور آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی باریاں لگی ہوئی تھیں ۔

Advertisement

 سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دوسروں کو الزام دیتی ہیں لیکن اپنے گریبان میں نہیں جھانکتیں، پیپلز پارٹی ن لیگ کے قائدین کو اقتدار دے دیں تو انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔

سینئر وزیر آزاد کشمیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان آزاد کشمیر میں احتساب اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہیں، آزاد کشمیر کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

صدر تحریک انصاف و سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا باب شروع ہوگا عمران خان نے آزاد کشمیر کیلئے500 ارب کا پیکج دیا، اس پیکج کو ڈبل کرکے 1 ہزار ارب تک لے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر