وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی کو جائز کاموں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لیہ سے رکن صوبائی اسمبلی لالہ محمد طاہر رندھاوا کی ملاقات ہوئی جس میں لیہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کے پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ لیہ سمیت پنجاب کے ہر پسماندہ ضلع کیلئے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ دینے کا جائزہ لیا جائے گا، پنجاب میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیہ میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے، اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، ان کے جائز کام ہر صورت ہوں گے، کسی کو جائز کاموں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا، ترقی کا سفر لیہ جیسے دوردراز علاقے تک پہنچایا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں لیہ کو نظر انداز کر کے علاقے کے لوگوں کی محرومیوں میں اضافہ کیا گیا اور سابق دور میں لیہ کی عوام کو خالی نعروں سے بہلایا گیا، تحریک انصاف کی حکومت لیہ کی عوام کو ان کا حق واپس کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ محروم علاقوں کی ترقی پر وسائل خرچ کرتے رہیں گے، انصاف صحت کارڈ غریب طبقہ کیلئے نعمت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News