Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی کو جائز کاموں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

کسی کو جائز کاموں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی کو جائز کاموں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لیہ سے رکن صوبائی اسمبلی لالہ محمد طاہر رندھاوا کی ملاقات ہوئی جس میں لیہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کے پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار  نے کہا کہ لیہ سمیت پنجاب کے ہر پسماندہ ضلع کیلئے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، چوک اعظم کو تحصیل کا درجہ دینے کا جائزہ لیا جائے گا، پنجاب میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیہ میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے، اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، ان کے جائز کام ہر صورت ہوں گے، کسی کو جائز کاموں کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا، ترقی کا سفر لیہ جیسے دوردراز علاقے تک پہنچایا ہے۔

Advertisement

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں لیہ کو نظر انداز کر کے علاقے کے لوگوں کی محرومیوں میں اضافہ کیا گیا اور سابق دور میں لیہ کی عوام کو خالی نعروں سے بہلایا گیا، تحریک انصاف کی حکومت لیہ کی عوام کو ان کا حق واپس کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ محروم علاقوں کی ترقی پر وسائل خرچ کرتے رہیں گے، انصاف صحت کارڈ غریب طبقہ کیلئے نعمت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر