Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری زمین کی گہرائی میں کیا ہے؟ جانیے دلچسپ حقائق

Now Reading:

ہماری زمین کی گہرائی میں کیا ہے؟ جانیے دلچسپ حقائق

وہ زمین جس پر انسان اپنا گھر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن یہ زمین اپنے اندر کیا راز سموئے ہوئی ہے اور یہ کتنی گہری ہے اس حقیقت سے ہم نا آشنا ہیں۔

لیکن آج ہم اپنے صارفین کو زمین اور اس میں چھپے راز کے حوالے سے بتائیں گے اور زمین کی موجودہ گہرائی کا بھی معلوم ہوجائے گا۔

زمین کی اب تک کی معلوم گہرائی روس کے جزیرہ نما حصہ (پینسولا) کولا میں موجود ہے جہاں ایک 7.5 میل گہرا گڑھا موجود ہے جسے ‘کولا بورہول ‘ کہا جاتا ہے۔

یہ گڑھا سمندر کی اب تک کی دریافت گہرائی سے بھی زیادہ گہرا ہے، زمین کی گہرائی کو جانچنے کے لیے اس گڑھے کی کھدائی سنہ 1970 میں سوویت یونین کے دور میں شروع کی گئی۔

تاہم سائنس دانوں نے اس گہرائی سے بہت دور 4.3 میل نیچے پانی دریافت کیا۔ اس قدر گہرائی میں پانی کی موجودگی کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی۔

Advertisement

کھدائی کے اس عمل کے دوران سب سے حیرت انگیز دریافت زمین کے اندر اتھاہ گہرائی میں خوردبینی رکازیات (فاسلز) کی شکل میں زندگی کی موجودگی تھی۔

یہ فاسلز جن پتھروں میں دریافت کیے گئے ان پتھروں کی عمر 2 ارب سال تھی۔ ان فاسلز میں خورد بینی جانداروں کی 35 انواع دریافت کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر