Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک پاکستان اوراس خطے کی خوشحالی کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ، عبدالقیوم نیازی

Now Reading:

سی پیک پاکستان اوراس خطے کی خوشحالی کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ، عبدالقیوم نیازی

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اوراس خطے کی خوشحالی کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی برائے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے دسویں اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پروجیکٹس کی تکمیل سے یہاں تعمیر وترقی کا انقلاب آئیگا اور امن کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مانسہرہ مظفرآباد منگلا روڈ منصوبے پر سی پیک کی جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا شکرگزار ہوں ، امید ہے کہ اس منصوبے پر کام کا جلد آغاز ہوگا ، ایسٹرن کوریڈور سے آزادکشمیر اور پنجاب کو گلگت سے ملانے کیلئے رتو شونٹر ٹنل کی تعمیر سے مظفرآباد اور گلگت کا سفر بہت آسان اور مختصر ہوجائیگااور مظفرآباد سے گلگت کا فاصلہ صرف8گھنٹے کا رہ جائیگا ، اس منصوبے کو بھی سی پیک میں شامل کیا جائے۔

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ ما نسہرہ مظفرآباد منگلا روڈ کی تعمیر سے آزادکشمیر کے تمام اضلاع آپس میں منسلک ہو جائیں گے جبکہ جنوبی علاقوں سے رابطہ بہت مختصر رہ جائیگا۔

سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سی پیک کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور اس حوالے سے وہ خود تمام معاملات کی مانیٹرنگ کرتے ہیں ، آزادکشمیر کو سی پیک کے منصوبوں میں شامل کرنا عمران خان کا آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں دلچسپی لینے کا عکاس ہے ، آزادکشمیر قدرتی حسن سے مالا مال پرامن اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش خطہ ہے، یہاں سیاحت، ہائیڈ ل،لائیوسٹاک اورزراعت کا وسیع پوٹینشل موجود ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی 49فیصد آبادی 15سے49سال کے درمیان ہے، وسائل کو بروئے کار لا کرہیومین رسورس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اور روزگار کے مواقع اور معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے ، آزادکشمیر میں دس فیصد سے زائد آبادی بیروزگار ہے سی پیک کے زیر اہتمام اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سینٹر زقائم کر کے بیروزگاری پر قابو پایا جا سکتاہے۔

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ میرپور آزادکشمیر میں اکنامک کوریڈور کیلئے زمین مختص کی گئی اس کو بھی سی پیک میں شامل کیا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر،چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ سمیت سی پیک حکام نے شرکت کی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

ٹوئٹر کا نیا فیچر، سپر فالور متعارف کردیا گیا

Now Reading:

ٹوئٹر کا نیا فیچر، سپر فالور متعارف کردیا گیا

ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ایپلیکیشن میں ایک ایسا فیچر متارف کرایا جاچکا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے سبسکرائیبر سے شیئر کئے جانے مواد کی رقم وصول کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت صارفین یہ طے کرسکتے ہیں کہ ان کی ٹوئٹس صرف سپرفالوورز کی ٹائم لائنز پر نظر آئیں گی جنہوں نے سبسکرائب کیا ہوگا۔

سپر فالوورز کی شناخت ان کے نام کے نیچے نظر آنے والے ایک بیج کے ذریعے ہوگی جب وہ کسی بھی ٹوئٹ کا جواب دیں گے۔

سپر فالوز صارفین ماہانہ بنیادوں پر 3، 5 یا 10 ڈالر اسٹرائپ سے ہونے والی ادائیگی کے ذریعے وصول کرسکتے ہیں۔

ٹوئٹر کے مطابق تھرڈ پارٹی فیس کے صارفین سبسکرپشن سے 97 فیصد ریونیو کماسکتے ہیں جب تک وہ 50 ہزار ڈالر کی لائف ٹائم مونیٹائزیشن تک نہیں پہنچ جاتے ہیں۔

Advertisement

وہ صارفین جن کے پاس سپر فالو کا فیچر نہیں ہے وہ ٹوئٹر ایپ میں مونیٹائزیشن ٹیب کے تحت ویٹ لسٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس فیچر کے لیے اہل ہونے کے لیے، کم از کم 10،000 فالوورز اور عمر 18 سال ہونے کی ضرورت ہے اور لازمی ہے کہ صارف نے پچھلے 30 دنوں میں 25 مرتبہ ٹوئٹ کیا ہو اور وہ ٹوئٹر کی سپر فالوز پالیسی پر پورا اترتا ہو۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر آئندہ ہفتوں میں دیگر ممالک میں بھی آئی او ایس پر فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کے بعد یہ اینڈرائیڈ اور ویب پر بھی دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر