صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی کی جانب سے بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن کا تعلق کلعدم تنظیم سپا صحابہ پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ اور بم بنانے کا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ حافظ آباد سے ممشالی خان نامی دہشت گرد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ممشالی خان کا تعلق کلعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جارہا ہے، جو کلعدم تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کا کام کرتا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گجرانوالہ سے عبدالرحمان ، شیخوپورہ سے کاشف محمود اور منصور نامی دہشت گرد بھی گرفتارکرلیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ تمام گرفتار دہشت گرد وال چاکنگ کے زریعے فرقہ وارانہ فسادات پھیلانا چاہتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News