لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

باغوں کا شہر لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
ملکی انڈسٹری، بڑھتی ہوئے ٹریفک اور درختوں کی کٹائی نے پاکستان کے کئی شہروں کی فضا کو آلودہ کررکھا ہے۔
فضائی آلودگی جانچنے والے دنیا کے ادارے آئی کیو ایئر کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
آئی کیو ایئر دنیا بھر میں فضائی آلودگی پر مسلسل نظر رکھتا ہے اور اس حوالے سے لمحے لمحے کی صورتِ حال اپ ڈیٹ کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد دوسرے نمبر پر چینی شہر شنگھائی، جبکہ بھارت کا شہر دہلی تیسرے،مقدونیہ کا شہر سکوپجے چوتھے جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی پانچویں نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں اس ہی طرح کی ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے 30 بدترین شہروں میں پنجاب کے دوبڑے شہر لاہور اور فیصل آباد بھی شامل کیئے تھے۔
یہ رپورٹ بھی فضائی آلودگی کےحوالے سے اداری گرین پیس اینڈ ایئر ویژول کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ باغوں کے شہر لاہور اور فیصل آباد میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، 2016 میں پاکستان گندے ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر تھا، نئی عالمی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دو بڑے شہر لاہور اور فیصل آباد بھی انڈسٹری سے خارج ہونیوالے مواد سے آلودہ ہو چکے۔
فضائی آلودگی شہریوں کو مختلف سانس کی بیماریوں، پھیپھڑوں کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر اور دماغی بیماریوں میں مبتلا کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News