Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا، سردار عبد القیوم نیازی

Now Reading:

عمران خان نے مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا، سردار عبد القیوم نیازی

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فاشسٹ مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے یو این جنرل اسمبلی خطاب میں کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کر کے کشمیر کا سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا۔

سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سید علی گیلانی کی میت کے معاملے کو بھی بھرپور انداز سے اٹھایا، وزیراعظم پاکستان و محسن کشمیر عمران خان نے اپنی تقریر سے کشمیریوں کے دل جیت لیے۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی مظالم پر عالمی برادری کے دوہرے معیار کا تذکرہ کر کے عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑا، سفیر کشمیر عمران خان نے آر ایس ایس کے نظریے اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کو بھی بے نقاب کیا، وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب سے مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں مزید اضافہ ہوگا، مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے پر وزیراعظم پاکستان کے شکرگزار ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے تحریک انصاف کے ساتھ عمار ریاض ملک کے ہمراہ نو منتخب کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کے ممبران نے ملاقات کی، ملاقات میں نو منتخب ممبران نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں اہم کردار ادا کیا، سردار عبد القیوم نیازی کی کاوشوں سے گجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران کی کامیابی ممکن ہوئی، ہم وزیراعظم آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں۔

Advertisement

منتخب ممبران کا مزید کہنا تھا کہ سردار عبد القیوم نیازی نے ہمیں بروقت اپنی رہنمائی فراہم کی اور ہماری کامیابی میں ہماری مدد کی، ہمیں یقین ہے کہ سردار عبد القیوم نیازی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور آنے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف پاکستان کی کامیابی کیلئے پاکستان میں مقیم مہاجرین کو متحرک کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر