Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصوری ایسی،کہ پہلے کبھی نہ دیکھی!

Now Reading:

مصوری ایسی،کہ پہلے کبھی نہ دیکھی!
paintings

تاریخ کے اعتبار سے مصوری نہایت ہی اعلیٰ مقام رکھتی ہے۔

یہ نہ صرف ثقافتی، سماجی اور مذہبی حالات کی عکاسی کرتی ہے بلکہ اس سے معاشی اتار چڑھاؤ کے اثرات کا بھی بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

کہتے ہیں کہ  اقوام کی تہذیب و تمدن پرکھنے میں بھی مصوری اہم کردار ادا کرتی ہے۔

بڑے وثوق کے ساتھ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ مصوری ایک تصویری زبان بھی ہے جو ہر دور میں بولی جاتی رہی ہے۔ زمانہ قدیم سے اب تک تھوڑے بہت فرق کے ساتھ اس کے مقاصد میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ سوچ اور ٹیکنیک میں جو تبدیلی آئی ہے اسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ مصور بھی زمانہ کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ نئی راہیں تلاش کرنے میں مصروف رہتا ہے۔

Advertisement

اور بات کی جائے موجودہ دور کی  تاریخی اہمیت کی حامل مصوری کو نئے جدت کے ساتھ پیش کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی ۔

لیکن یہاں ذکر ہورہا ہے کہ پاکستان ست تعلق رکھنے والے ایک ایسے مصور کا جس کے فن پارے سوشل میڈیا کی زینت بنے دو دیکھتے ہی دیکھتے بے حد مقبول ہوگئے۔

اس مصور کے فن پاروں میں خاص بات یہ ہے کہ اس نے پاکستان  سمیت دنیا بھر کے  نامور موجودہ اور سابقہ گلوکار ،گلوکاراؤں کو شاہی جوڑوں میں اس خوبصورتی سے پیش کیا کہ ہاتھ کی صفائی دیکھ کر ہر دیکھنے والا دنگ رہ گیا۔

کیا آپ نے کبھی بیگم نور جہاں ایک ملکہ کے جوڑ ے میں تصور کیا ہے؟ اگر نہیں تو ملاحظہ کیجئے!

جہاں نورجہاں کی تصویر تاریخی ملکہ کے طور پر وائرل ہوئی وہیں  گلوکارہ عابدہ پروین کی بھی اس ہی طرح کی تصویر بھی خوب سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی۔

Advertisement
Advertisement

یہ بات تو حقیقت ہے کہ نصرت فتح علی خان اپنی آواز کی بدولت دنیا بھر میں فیورٹ ہوئے  تاہم فن مصوری نے انہیں فوجی افسر کے انداز میں پیش  کیا تو دیکھنے والے بھی ایک عجیب حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

گھوڑے پر سوار پاکستان کے معروف اور مقبول لوک فنکارعارف لوہار بھی  چمٹا لیئے ایک دلچسپ پوز  میں نظر آرہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B3oj2ZBl7q6/

دوسری جانب امریکی کائیل جینر بھی ایک مغل بادشاہ کے روپ میں اپنے مداحوں کو خوب بھارہی ہیں۔

Advertisement

https://www.instagram.com/p/B4Hf3DdFhsk/

پاکستانی فنکا  ر کے اس فن مصوری کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے ۔صارفین نے ان کے کام کی بے حد تعریف کی ہے جبکہ مختلف انداز میں پیش کی جانے والی تصویروں پر دلچسپ تبصرے بھی  کیے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B4E3FY_le01/

https://www.instagram.com/p/B3_3O0rFwI5/

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر