
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صائمہ سلیم کی اقوام متحدہ میں لاجواب تقریر پر نہ صرف مجھے بلکہ پوری قوم کو صائمہ سلیم پر فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری کردہ ایک پیغام میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صائمہ سلیم نہ صرف مجھے بلکہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے، بصارت سے محروم ہیں اور وزارت امور خارجہ میں اہم عہدے پر فائز ہیں، اقوام متحدہ میں ایک بہترین تقریر کی۔
نہ صرف مجھے بلکہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ بصارت سے محروم ہیں اور وزارت امور خارجہ میں اہم عہدے پر فائز ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایک بہترین تقریر کی۔ یہ وہ پاکستان ہے جہاں ہم ٹیلنٹ کی بنیاد پر لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ مساوی مواقع اور ہمدردی سے بھرپور سرزمین۔
ماشاءاللہ! https://t.co/iaGuHJYIIrAdvertisement— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) September 25, 2021
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا یہ وہ پاکستان ہے جہاں ہم ٹیلنٹ کی بنیاد پر لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، مساوی مواقع اور ہمدردی سے بھرپور سرزمین۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News