Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرس کے دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اوقاف

Now Reading:

عرس کے دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اوقاف

وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے کہا ہے کہ عرس کے دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے دربار داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں سکیورٹی و دیگر انتظامات کی چیکنگ کیلئے دورہ کیا، ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر داتا دربارخالد محمود سندھو کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے دربار اور اس کے گرد و جوار میں بھی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکیورٹی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی معمولی کوتاہی بھی نہ ہونے دیں، عرس کے دنوں میں زائرین و عقیدت مندوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دیں، صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہرصورت فوقیت اور اہمیت دی جائے۔

  ان کا کہنا تھا کہ داتا گنج بخش ؒ کا978 واں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات شایان شان طریقہ سے منائی جائیں گی، عرس کے دوران پولیس، قومی رضا کار اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاران اپنے فرائض انجام دیں گے۔

وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے کہا کہ سکیورٹی کے لئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھا دیا گیا ہے، لنگر اور دودھ کی سبیل کے لئے بھی دربار کے قرب و جوار میں پوائنٹس بنادئیے گئے ہیں، عرس کے دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر