Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی سب سے بڑی خوشی کیا ہے؟ اکشے کمار نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا

Now Reading:

دنیا کی سب سے بڑی خوشی کیا ہے؟ اکشے کمار نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا

بالی ووڈ  کے خطروں کے کھلاڑی کے نا م سے مشہور  نامور ایکشن ہیرو اکشے کمار نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی خوشی کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار نے اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے بیٹی کو گلے سے لگایا ہوا ہے جبکہ یہ تصویر باپ اور بیٹی کے مضبوط رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔

خطروں کے کھلاڑی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ دنیا میں بیٹی کے گلے لگنے سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔

انہوں نے  بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ نیتارا! بڑی ہو جاؤ، دنیا کو سنبھالو اور سمجھو لیکن ہمیشہ پاپا کی قیمتی بیٹی بن کر رہنا۔

واضح رہے روان ماہ اکشے کمار کی بھی سالگرہ تھی اور اس دن وہ اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے افسردہ ہوگئے تھے۔

ستمبر کے پہلے ہفتے اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں تھیں جن کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران اکشے کمار کے ہمراہ بالی وڈ انڈسٹری کی بہت سے نامور شخصیات کو بھی دیکھا گیا تھا۔

اداکار اکشے کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ماں کو یاد کرتے ہوئے ایک پوسٹ جاری کی ۔

اس پوسٹ میں اداکار اکشے کمار نے لکھا کہ میں نے کبھی اپنی سالگرہ اس طرح منانے کا ہرگز نہیں سوچا تھا ۔ مجھے یقین ہے کہ میری ماں مجھے میری سالگرہ کی مبارکباد دے رہیں ہونگی۔

اداکار نے اپنی والدہ کے انتقال کی تعزیت اور ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اسی طرح چلتی رہتی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اداکار اکشے کمار نے جب اپنی والدہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کی تھی اس دوران انہیں بےحد افسردہ اور غمگین حالت میں دیکھا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر