Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز صاحب حکومت پر تنقید سے پہلے اپنے بھگوڑے بھائی کو واپس لائیں، وزیر مملکت

Now Reading:

شہباز صاحب حکومت پر تنقید سے پہلے اپنے بھگوڑے بھائی کو واپس لائیں، وزیر مملکت

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب حکومت پر تنقید سے پہلے اپنی ضمانت پر لندن بھاگا کر لے جانے والے بھگوڑے بھائی کو واپس لائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کس بات کی خوشی منارہے ہیں؟ کینٹونمنٹس کے الیکشن میں سندھ، کے پی کے، بلوچستان میی ان کی جماعت کا صفایا ہوگیا ہے، انکی جماعت سکڑ کر ایک ریجن کی جماعت بن چکی ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی پرانا وطیرہ ہے جہاں سے الیکشن جیت جائیں وہ شفاف، جہاں سے شکست پائیں وہاں دھاندلی کا واویلا شروع کرتے ہیں، ملک بھر کے کینٹونمنٹس میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی پہلے نمبر پر ہے، اگر تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات شہباز شریف میں ہوتی تو اس بات کا ضرور اعتراف کرتے کہ پہلے نمبر پر پی ٹی آئی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ کسی جماعت کے مطالبے کی کوئی حیثیت نہیں، صاف اور شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے، ماضی میں پرانے نظام کے تحت ہونے والے الیکشن پر دھاندلی کے الزامات لگتے رہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہی شفاف الیکشن کی ضامن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہر معاملے پر سیاست کرے لیکن نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر حکومت کا ساتھ دے، 2018 میں پی ٹی آئی کو شکست دینے والے اب 2023 کے الیکشن میں شکست کے خواب دیکھ رہے ہیں، انشاء اللہ ناکامی اور شکست 2023 میں بھی انکا مقدر بنے گی۔

Advertisement

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ باریاں لگانے والوں نے ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا، پہلے مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس بھی یہ ہی گئے، شہباز شریف صاحب آپ حکومت پر تنقید سے پہلے اپنی ضمانت پر لندن بھاگا کر لے جانے والے بھگوڑے بھائی کو واپس لائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر