اداکارشازخان اپنی نئی آنے والی فلم “دی مارشل آرٹسٹ” کے لئےمکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹرکے کردار میں جلوہ گرہونے والےہیں ، اداکار نےسوشل میڈیاپر سب کوحیران کردیا۔
حال ہی میں انٹرنیٹ پرجاری کردہ تصاویرمیں شازخان مکسڈ مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کرنے کےبعد اپنی مہارت دکھاتےنظرآرہے ہیں۔

اداکارکیلیفورنیا میں مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کرتے رہےہیں جہاں ایم ایم اے چیمپیئن رافیل کورڈیریو نے ان کی کوچنگ کی۔
Advertisement
ایک رپورٹ کےمطابق اداکارشازخان نےمارشل آرٹس میں باکسنگ، جیو۔جتسو اور موئے تھائی کی تربیت حاصل کی۔
اداکارنےکافی عرصہ سوشل میڈیاسےدوررہنے کے بعدایک انسٹاگرام پوسٹ کی ہےجس میں انہوں نے مداحوں کوبتایا ہے کہ وہ اتنا عرصہ کیاکرتے رہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق شازخان کی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ گذشتہ سال شروع ہوئی جس کی مزیدتفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
ادکار نےفلم کااسکرپٹ بھی لکھاہے اور ان کےبقول یہ فلم ایک دیسی مارشل آرٹسٹ کی کہانی پر مبنی ہے جوکیلیفورنیا میں مقیم ہےلیکن بالآخر پاکستان واپس آجاتا ہے۔

گزشتہ سال اداکارنےسوشل میڈیاپرفلم کےاسکرپٹ کےمکمل ہونے کااعلان بھی کیاتھاجس میں انہوں نےیہ بھی بتایاتھاکہ فلم کی کہانی ان کی 2016 میں بننے والی شارٹ فلم ’سےاِٹ اینٹ سو‘ کی آگ کی کہانی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
