Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو افغان جنگ کے نتائج کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان کو افغان جنگ کے نتائج کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں، وزیراعظم
عمران خان

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ پاکستان کو افغان جنگ کے نتائج کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن پوسٹ میں مضمون شائع ہوا ہے ، جس میں انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے لکھا ہےکہ پاکستان کو افغان جنگ کے نتائج کا ذمہ دار قرار دینا درست نہیں، تین لاکھ افغان فوج کے ہتھیار ڈالنے کا الزام ہم پرکس طرح دیا جا سکتا ہے۔

 وزیراعظم نے اپنے مضمون میں لکھا کہ حقیقت تسلیم کرنے کے بجائے مغربی ممالک اور بھارت پاکستان پر مسلسل الزام تراشیوں میں مصروف ہیں ، امریکی کانگریس میں افغانستان میں امریکی نقصان کا تعلق پاکستان سے جوڑنا حیرت انگیز ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ میں 2001 سے کہتا آرہا ہوں کہ افغانستان کو فتح کرنا ممکن نہیں ، ماضی میں حکومتوں نے افغان معاملے پر امریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی ، نائن الیون کے بعد مجاہدین راتوں رات دہشتگرد بن گئے۔

 وزیراعظم نے کہاکہ امریکا کی جنگ کی حمایت پر جنگجوؤں نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیا ، ہم نے اپنی بہترین فوج کے ذریعے اپنے دفاع میں دہشتگردی کو شکست دی ، افغانوں نے نائن الیون کے بعد افغانستان میں حکومتوں کو تسلیم نہیں کہا ، یہی وجہ ہے کہ کسی نے افغان حکومت کے حق میں آواز نہیں اٹھائی۔

Advertisement

 وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ پاک افغان بارڈر پر حفاظتی باڑکے اخراجات ہم نے اٹھائے، ہمیں بلیم گیم کے بجائے افغانستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے۔

دوسری جانب آج وزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی 1970 میں کیا تھا سب جانتے ہیں، کراچی میں انتشار کے بعد اس کی ترقی تیزی سے گرنا شروع ہوگئی ،کراچی معیشت کےحوالے سے اہم شہر ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ کے سی آر منصوبے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر عمران اسماعیل کی معاونت کے مشکورہیں ، کراچی کے مسائل کے حل کےلیے وفاقی حکومت پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جونظام ہونا چاہیے تھا نہیں بنا، اس کے بعد کراچی میں پانی دوسرا بڑا مسئلہ ہے، کراچی کے دیگر مسائل کے حل کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومت کومل کر چلنا ہوگا، کراچی کوپھیلنے سے روکنے کیلئے پلاننگ کرنا ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہمیں سندھ کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا ہوگا اور ساتھ چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کے انفرااسٹرکچرپرتوجہ نہیں دی گئی ، کراچی کے 3 بڑے نالوں پرکام کےآغازپرخوشی ہوئی، کراچی کےمسائل بروقت حل نہ کیے توکنٹرول کرنامشکل ہوجائیگا، کراچی میں 2 سال کے دوران کے فورمنصوبہ مکمل ہوجائےگا، کےفورمنصوبے سے کراچی میں پانی کا مسئلہ ختم ہوجائےگا، کراچی میں دنیا بھرسے سرمایہ کاری ہوسکتی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ بنڈل آئی لینڈ منصوبے پرنظرثانی کریں، بنڈل آئی لینڈ سے سندھ حکومت کوہی فائدہ ہوگا، بنڈل آئی لینڈ میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری آئے گی، سندھ  کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہوگا۔

کراچی سرکلر ریلوے ڈھائی سو ارب روپے کی کثیر لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کی افتتاحی تقریب میں وزیر ریلوے اعظم سواتی ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مو جود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر