Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈینگی بخار نے مزید 4 زندگیاں نگل لیں

Now Reading:

ڈینگی بخار نے مزید 4 زندگیاں نگل لیں
Dengue

کراچی میں ڈینگی  بخار سے اموات میں اچانک تیزی،ڈینگی نے مزید 4 زندگیاں نگل لیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈینگی بے قابو ہوگیا ہے، ڈینگی  بخار نے مزید 4 افراد کی جان لے لی۔نجی اسپتال نے اموت کی تصدیق کردی۔

ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونےو الوں میں گلبہار کی رہائشی 57 سالہ گلنار بیگم ،نارتھ کراچی کی 50 سالہ سعیدہ خاتون ،نجی اسپتال میں  زیر علاج ڈیفنس کے رہائشی 82 سالہ سرفراز حسین اور گلبہار کی رہائشی 35 سالہ افشاں آصف شامل ہیں۔

حالیہ اموات کے بعد ڈینگی سے اموات کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

سندھ ڈینگی کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 247 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔

Advertisement

کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 225 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 22 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

ماہ اکتوبر میں ڈینگی کے سندھ بھر سے 5490 کیس رپورٹ ہوئے جس میں 5137 کا تعلق کراچی سے ہے۔

رواں سال سندھ بھر میں اب تک ڈینگی کے 8707 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔رواں سال کراچی سے ڈینگی کے اب تک 8181 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

رواں سال سندھ کے دیگر اضلاع سے اب تک ڈینگی کے 526 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر