لاہور میں چہلم امام حسینؑ کا جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔
تفصیلات کے مطابق عزداران حسینؑ نے بڑی تعداد جلوس میں شریک کی، جلوس الف شاہ حویلی سے صبح برآمد ہوا، عزاداران نے کشمیری بازار میں نمازِ ظہر ادا کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس رنگ محل چوک سے بھاٹی گیٹ کی طرف گامزن ہے، جلوس کے راستوں میں عزادارن کی جانب سے لنگر و نیاز کا اہتمام کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پر اختتام پزیر ہوگا، جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، جلوس کے راستوں پر اسنائپرز تعینات ہیں، اسنفگ ڈوگز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے زریعے چیکنگ کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News