Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہاہے ، وزیرخارجہ

Now Reading:

کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہاہے ، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی  سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم  و ستم کیاجارہاہے ، مختلف ممالک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ، انسانی حقوق سے متعلق امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے ، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز دی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانوی سیکریٹری کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق دستاویزات پیش کیے ، بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی دفتر خارجہ میں برطانوی وزیر خارجہ لِزٹرس سے ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Advertisement

دوران ملاقات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور خطے کے امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا جبکہ وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو بھجوائی گئی انسانی امداد اور انسانی راہداری کے قیام سے بھی برطانوی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا تھا۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے تین ہزار سے زائد جنگی جرائم کے ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد پر مبنی دستاویزی ثبوت “ڈوزیئر” برطانوی ہم منصب کو پیش کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر