Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیسرا چیف آف دی نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

Now Reading:

تیسرا چیف آف دی نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تیسرا چیف آف دی نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2021 اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پاک بحریہ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں نیشنل بینک آف پاکستان نے واپڈا کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، نیول چیف نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں تمغے اور انعامات تقسیم کئے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امیر البحر نے قومی کھیل کے فروغ کے لئے پاک بحریہ، پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اسپانسرز کی کاوشوں کو سراہا، نیول چیف محمد امجد خان نیازی نے امید ظاہر کی کہ دیگر ادارے بھی قومی کھیل کے فروغ اور تجدید کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیشنل بینک کی ٹیم بطور فاتح 1.7 ملین روپے کے انعام کی حقدار قرار پائی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 1.3 اور 1 ملین کی انعامی رقم دی گئی۔

Advertisement

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک کی ٹیم کے کھلاڑی دلبر نے مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر