Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

Now Reading:

چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

حیدرآباد میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس کربلا دادن شاہ امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس انجمن امامیہ کے زیرِ اہتمام قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہوا تھا جو کربلا دادن شاہ امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں موبائل سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیہ پر اختتام پزیر ہوا، جلوس کے راستوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی چہلم امام حسینؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ہے، علمدار روڈ سے برآمد ہونے والے الم، تعزیئے اور شبیہ ذوالجناح کے 22 ماتمی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں تھے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماتمی جلوس علمدار روڈ، تاج محمد روڈ، طوغی روڈ، سردار عیسی خان روڈ سے ہوتا ہوا واپس یزدان خان روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔

ذرائع کے مطابق چہلم کا پہلا جلوس بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوا جبکہ دوسرا جلوس علی آباد روڈ اور جرنل موسی روڈ سے ہوتے ہوئے ہزارہ قبرستان پر اختتام پذیر ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں چہلم کے ہزارہ ٹاون سے برآمد ہونے والے جلوس بھی اپنی روایتی راستوں پر رواں دواں ہونے کے بعد اختتام پزیر ہوگئے۔

یاد رہے کہ لاہور میں چہلم امام حسینؑ کا جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں تھا، عزداران حسینؑ نے بڑی تعداد جلوس میں شریک کی، جلوس الف شاہ حویلی سے صبح برآمد ہوا تھا اور عزاداران نے کشمیری بازار میں نمازِ ظہر ادا کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس رنگ محل چوک سے بھاٹی گیٹ کی طرف گامزن ہوا تھا، جلوس کے راستوں میں عزادارن کی جانب سے لنگر و نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ  کربلا گامے شاہ پر اختتام پزیر ہوا، جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے، جلوس کے راستوں پر اسنائپرز تعینات تھے، اسنفگ ڈوگز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے زریعے چیکنگ کی جارہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر