Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات پر حکومتی و اتحادی ارکان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات پر حکومتی و اتحادی ارکان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات سمیت اہم ایشوز پر حکومتی و اتحادی ارکان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس سہ پہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس اجلاس میں اہم ملکی و قومی امور پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاسوں سے متعلق حکمت عملی طے ہوگی۔

اجلاس میں اہم قانون سازی پر وزیراعظم عمران خان ارکان سے مشاورت کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان انتخابی اصلاحات، ای وی ایم، آئی ووٹنگ سمیت اہم ایشوز پر گفتگوبھی کریں گے۔

دوسری جانب توشہ خانہ میں تحائف کی خریداری کا معاملہ وفاقی کابینہ میں بھی پہنچ گیا، وفاقی وزراء نے وزیراعظم سے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سے متعلق پوچھ لیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر شفقت محمود بول پڑے، اجلاس کے دوران وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم صاحب میڈیا پر توشہ خانے سے متعلق آپ کے بارے میں باتیں ہورہی ہیں، ہمیں حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔

شیریں مزاری نے بھی کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے سربراہان بھی ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتاتے ہیں، ہمیں بھی یہ تفصیلات بتانی چاہیے۔

اجلاس کے دوران مراد سعید نے تحائف کی تفصیلات بتانے کی تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوست ممالک ناراض ہوں گے۔

توشہ خانے میں تحائف کے حوالے سے پوچھے گئے وفاقی وزراء کے سوالات پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحائف کے بارے میں میرا مؤقف سامنے آچکا ہے، ہماری حکومت میں تحائف کی رقم کو مختص کردیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے صرف 25 فیصد تحفوں کے پیسے دیئے جاتے تھے لیکن اب ہم نے یہ رقم بڑھا کر 50 فیصد کر دی ہے، اب میں اور میرے وزراء سمیت جو بھی سرکاری تحفہ توشہ خانے سے لینا چاہے اسے 50 فیصد رقم جمع کروانی ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر