Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھاندلی کے الزامات کو ختم کرنے کیلئے ای وی ایم لانا چاہتے ہیں، شریں مزاری

Now Reading:

دھاندلی کے الزامات کو ختم کرنے کیلئے ای وی ایم لانا چاہتے ہیں، شریں مزاری

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دھاندلی کے الزامات کو ختم کرنے کیلئے ای وی ایم لانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے غلط بیانی کی ہے، انہوں نے حقائق کے برعکس بات کی۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات میں ای وی ایم اور سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا ذکر تھا، آزاد کشمیر الیکشن میں بھی دھاندلی کا الزامات لگائے گئے، دھاندلی کے ان الزامات کو ختم کرنے کیلئے ہی اے وی ایم لانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ طے ہوا تھا مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں سب کو نمائندگی ملے گی، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی پراتفاق کیا گیا تھا، ہمیں نہیں حکومت کے لوگوں کو بھی اعتراض ہے، آج سے دھاندلی کا جھگڑا شروع ہوچکا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کے خدشات ہیں کہ آئندہ الیکشن شفاف ہوئے تو اپوزیشن جیت جائے گی، ای وی ایم کو دنیا میں رول بیک کیا گیا، ای وی ایم پر صرف ہمیں ہی نہیں کچھ حکومتی لوگوں کو بھی اعتراض ہے، بہت سے ممالک میں ای وی ایم کو ختم کردیا گیا ہے۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی پہلے ہی ایک اسپیشل کمیٹی تشکیل دے چکے ہیں، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2017 متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر