Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

Now Reading:

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر
چیئرمین ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ کے بارے میں ایک مرتبہ پھر واضح کردیا کہ افراد، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور کمپنیز کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی حتمی تاریخ 30 ستمبر 2021 ہے، ایف بی آر آئرس سسٹم روانی سے چل رہا ہے، 28 ستمبر کو تقریبا 1 لاکھ 50 ہزار گوشوارے داخل کئے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایک دن میں داخل کئے جانے والے  گوشواروں کی تعداد سب سے زیادہ ہیں، ایف بی آر نے اپنے سسٹم کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے تاکہ ٹیکس گزاران کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں، قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے آخری تاریخ ختم ہونے سے قبل اپنے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کر لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر