Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیخ رشید کاٹرین حادثے میں جاں بحق و زخمی افراد کی مالی امداد کا اعلان

Now Reading:

شیخ رشید کاٹرین حادثے میں جاں بحق و زخمی افراد کی مالی امداد کا اعلان
Shaikh Rasheed

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے لیاقت پور ٹرین حادثے میں جاں بحق و زخمی ہو نے والے افراد کی مالی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بطور وزیر ریلوے سانحہ رحیم یا ر خان کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، مگر یہ واقعہ انسانی غلطی اور کوتاہی کا نتیجہ ہے۔

ذرائع کے مطا بق و زیر ریلوے کا کہنا ہےکہ ٹرین میں سلنڈر لے کر جانا ریلوے انتظامیہ کی کوتاہی تھی، جس اسٹیشن سے متاثرہ افراد سوار ہوئے تھے، وہاں کی انتظامیہ سے تحقیقات کی جائیں گی،شیخ رشید احمد نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پندرہ لاکھ روپے اور زخمیوں کو تین سے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہنا ہے کہ ٹرینوں میں کھانا بنانے پر پابندی ہوتی ہے، ریلوے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے، گاڑی میں آگ گیس کا چولہا پھٹنے سے لگی، آگ نے تین بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جلد ٹریک کھول دیں گے۔

Advertisement

وزیر ریلوے کے مطا بق تبلیغی جماعت کے کچھ افراد سلنڈر پر ناشتہ بنا رہے تھے، آگ بجھا دی گئی ہے، مسافروں کو لیاقت پور پہنچا دیا گیا، آگ 3، 4 ،5 نمبر بوگی میں لگی، متاثرہ بوگیوں میں رائیونڈ تبلیغی اجتماع پر جانے والے افراد سوار تھے۔

وا ضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر لیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 65 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ٹرین کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں 65 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ڈی سی رحیم یار خان کے مطابق آگ سلینڈر پھٹنے کے باعث لگی ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے احمد پور شرقیہ، بہاولپور اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو لیاقت پور کے مطابق شدید زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر