Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوکری کا جھانسا دے کر پیسوں کا تقاضا کرنے والے ادارے عوام کے دشمن ہیں، ترجمان پی پی ایس سی

Now Reading:

نوکری کا جھانسا دے کر پیسوں کا تقاضا کرنے والے ادارے عوام کے دشمن ہیں، ترجمان پی پی ایس سی

پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ نوکری دلوانے کا جھانسا دے کر پیسوں کا تقاضا کرنے والے ادارے عوام کے دشمن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی پیج اور پوسٹ کے ذریعے معصوم عوام کو نوکری کا جھانسا دیا جا رہا ہے، پی پی ایس سی ایسے پیج اور پوسٹ سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔

ترجمان پی پی ایس سی نے کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کا فیس بک پر کوئی پیج نہیں ہے، عوام ایسے جعل سازوں اور دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں، نوکری دلوانے کا جھانسا دے کر پیسوں کا تقاضا کرنے والے ادارے عوام کے دشمن ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی پی ایس سی نے سائبر کرائم میں اس اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے، جلد اس میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، آسامیوں، امتحانات اور نتائج سے متعلقہ مصدقہ اطلاعات صرف پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، پبلک سروس کمیشن انتہائی شفافیت اور میرٹ پر امیدواران کی سلیکشن کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر