Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات کا بلوچستان میں زلزلے پر اظہارِ افسوس

Now Reading:

متحدہ عرب امارات کا بلوچستان میں زلزلے پر اظہارِ افسوس

متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے بلوچستان میں زلزلے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بلوچستان میں زلزلے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہونے پر پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، ناگہانی آفت میں پاکستانی حکومت اور متاثرین کے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں صبح 3 بجکر 1 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کے جھٹکے سے ہرنائی شہر  اور اطراف کے علاقوں میں درجنوں کچے اور پکے مکانات منہدم ہوگئے، جبکہ سینکڑوں گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، چھتیں، مکانات اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، بیشتر معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، 30 شدید زخمی افراد کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ایف سی، ہلالِ احمر پاکستان کی ٹیموں نے امدادری کاموں میں حصہ لیا، ریسکیو کے بعد ریلیف کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا اور گھروں سے باہر نکل گئے، زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث بجلی بھی چلی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

واضح رہے کہ ہرنائی زلزلے میں شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر ہرنائی پہنچ گیا زخمیوں کو ہیلی پیڈ منتقل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث مکانات کے ملبے تلے دب کر 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں اور علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لیویز اور ریسکیو ٹیمیں لوگوں کی مدد کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں اور لوگوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر