Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی ولی عہد کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

Now Reading:

سعودی ولی عہد کا ٹرین حادثے پر اظہار افسوس
شاہ سلمان

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

ٹرین حادثے میں 74 افراد کی ہلاکتوں پر صدر پاکستان سے تعزیت اور متاثرین زخمیوں کی حالت پر افسوس کیا گیا۔

برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سانحہ تیزگام پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق سما جی را بطے کی ویب سا ئٹ پر بر طا نوی شا ہی جو ڑے کی جا نب سے پا کستان کےلئے ایک پیغام دیا گیا کہ پاکستان دورے سے کچھ دن پہلے ہی لوٹے، ٹرین حادثے کی خبر افسوسناک ہے۔

شاہی جوڑے کا یہ بھی کہنا ہے کہ دعائیں اور ہمدردیاں ٹرین میں جاں بحق افراد کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطا بق تیزگام ایکسپریس کو حادثہ صبح چھ بج کر پندرہ منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔

Advertisement

وزیراعظم پا کستان عمران خان نے اس افسوس ناک حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا تھا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر