Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسا لگ رہا ہے جیسے فضل الرحمٰن بھارتی شہری ہے،عمران خان

Now Reading:

ایسا لگ رہا ہے جیسے فضل الرحمٰن بھارتی شہری ہے،عمران خان
Imran khan- Gilgit- 01st NOV- Second jalsa

وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو پاکستان کے خلاف سازش کی کیا ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں، وہ کس سے آزادی لینے اسلام آباد آرہے ہیں، میڈیا جاکر مظاہرین سے پوچھے وہ کس سے آزادی لینے آئے ہیں، پی پی پی والے مہنگائی کی بات کریں گے، ن لیگ والوں کو پتہ ہی نہیں ہوگا کہ وہ مارچ میں کیوں ہیں، جے یو آئی والے کہیں گے یہودی اسلام آباد پر قبضہ کر رہے ہیں، فضل الرحمٰن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے، ہندوستان سمیت ملک کے سارے دشمن فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ سے خوش ہیں، ہندوستانی میڈیا آزادی مارچ دکھا رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے فضل الرحمٰن بھارتی شہری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فضل الرحمٰن کو دیکھ کر اسلام کی طرف کوئی نہیں آئے گا بلکہ اسلام کو چھوڑ دے گا، آزادی مارچ میں جتنے دن مرضی بیٹھنا ہے بیٹھیں، کھانا ختم ہوجائے گا تو وہ بھی دیں گے لیکن این آر او نہیں دیں گے، باری سب کی آئے گی، دنیا ادھر ادھر ہوجائے میں انہیں جیلوں میں ڈالوں گا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان  نے گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر خطاب کرتے ہوئےکہا  کہ پاکستان اللہ کا تحفہ ہے۔ ہمیں مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلنا ہے۔وزیراعظم نے شہریوں کو یومِ آزادی کی مبارک باد دی اور کہا پاکستان کے دیگر علاقوں میں موجود افراد نہیں جانتے کہ 1947 میں گلگت بلتستان میں کیا ہوا تھا۔

Imran khan- Gilgit- 01st Nov

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بہت کم لوگوں کو اندازہ ہے کہ یہاں کے لوگوں نے آزادی کی جنگ لڑی تھی، ڈوگرہ حکومت کو شکست دی، آزاد ہوئے اور 1948 میں بلتستان اور اسکردو کو آزاد کروایا۔وزیراعظم نے کہا کہ جب یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں، ہم اس کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے تو یہ انسان کو آزاد کرتا ہے، اسے غیرت دیتا ہے کیونکہ وہ انسانوں کے سامنے نہیں جھکتا، ہاتھ نہیں پھیلاتا صرف اللہ پر امید رکھتا ہے۔

عمران خان نے  کہا کہ دنیا بھر میں اہل کشمیر کی وکالت کروں گا،دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی قوم کو دنیا کی تاریخ سب سے عظیم انسان نبی کریمﷺ کا ایک واقعہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کلمہ توحید کیا چیز ہے، ریاست مدینہ نئی نئی بنی تھی، 2 سپرپاورز تھیں رومن ایمپائر اور پرشین ایمپائر جبکہ مسلمان چند ہزار تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 627 کو نبی کریمﷺ نے رومن بادشاہ کو خط لکھا اور 628 کو پرشین بادشاہ کو خط لکھا کہ میں اللہ کا پیغام لے کر آیا ہوں حق اور سچ کا پیغام اگر تم اس پیغام کو سنو گے اپنی بہتری کے لیے اگر نہیں سنو گے تو یہ تمہاری بربادی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے خط لکھے تھے اور کس کو پتہ تھا کہ 10 سال وہ سپر پاورز مسلمانوں کے سامنے گھٹنے کا ٹیک دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نبی کریمﷺ کی امت ہیں، ہم وہ واحد ملک ہیں جو اسلام کے نام پر بنا تھا ، ہمیں مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلنا ہے مدینہ کی ریاست نبیﷺ کی سنت تھی۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں ان اصولوں پر چلنا ہے جو بنیاد رکھی گئی تھی مسلمانوں کو دنیا کی عظیم قوم بنانے کے لیے، ہمارا ملک اس وقت اٹھے گا جب ہم انہی اصولوں پر پاکستان کو چلائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ان اصولوں کی بنیاد عدل اور انصاف ہے جتنا ہم ملک میں عدل اور انصاف پر زور دیں گے اتنی ہی ہماری قوم پر اللہ کی برکت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں آپ دیکھیں گے یہی قوم دنیا میں مثال بنے گی۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی کی ظالمانہ حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی،بہنوں، بزرگوں،بچوں پر تقریباً 3 ماہ سے کرفیو لگایا ہوا ہے، ان کے سارے حقوق ختم کردیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کو انسانوں نہیں بلکہ جانوروں کی طرح رکھا ہوا ہے، بھارت کی 9 لاکھ فوج نے کشمیریوں کو بند کرکے رکھا ہوا۔

عمران خان نے اپنے کشمیری بھائیوں کو پیغام دیتا ہوں کہ ساری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ ہے آپ کے لیے دعائیں کررہی ہے۔

Advertisement

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کشمیریوں کا سفیر اور ترجمان بن چکا ہوں اور دنیا میں کشمیریوں کا وکیل بن کر ان کی وکالت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج گلگت بلتستان کا یومِ آزادی منارہے ہیں، ہمیں یہ چیز سمجھنی چاہیے اگر یہ جنگ نہ لڑتے تو ہوسکتا ہے کہ یہ بھی آج ایک نریندر مودی کے ظلم کے نیچے دبے ہوتے۔

عمران خان نے کہا کہ ایک مسلمان، ایمان والے انسان میں موت کا خوف ختم ہوجاتا ہے اور جب موت کا خوف ختم ہوجائے تو وہ بڑا انسان بن جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خوف انسان کو غلام بنادیتا ہے، مرنے کا خوف، ذلت کا خوف، رزق جانے کا خوف اس سے ہمارا دین ہمیں آزاد کرتا ہے۔

گلگت بلتستان کے دورے کے دوران وزیراعظم نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے، شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر