Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری کوشش ہے کہ تمام 9 ڈویژن میں ٹرانسجینڈر اسکول کھولے جائیں ، مراد راس

Now Reading:

ہماری کوشش ہے کہ تمام 9 ڈویژن میں ٹرانسجینڈر اسکول کھولے جائیں ، مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام 9 ڈویژن میں ٹرانسجینڈر اسکول کھولے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹرانسجینڈر اسکول  دنیا کا پہلا اسکول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے سوال کیا گیا تھا کہ انکو ریگولر اسکول میں کیوں نہیں ڈالا جا رہا ، ٹرانسجینڈرز کو اسکول سے خوف تھا مگر آج نئے ایڈمیشن آ رہے ہیں ، اسکول میں ٹرانسجینڈر بچوں سے ملا وہ بہت خوش ہیں اور پڑھ کر جاب کرنا چاہتے ہیں ، اگلا ٹرانسجینڈر اسکول لاہور میں کھولنے جا رہے ہیں۔

مراد راس نے کہا کہ سنگل نیشنل سلیبس کا یہ مطلب نہیں کہ صرف وہی کتابیں پڑھائیں جن کے پاس این او سی ہیں ، وہ اور کتابیں بھی پڑھا سکتے ہیں ، دانش اسکول ہم نے بند نہیں کیے بلکہ ڈے اسکالر کے لیے بھی کھول دیا ، پبلک ایجوکیشن کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا ، پرائیویٹ اسکولوں کو اوپر لے جانے کے لیے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ ہمارے پانچ سال کے آخر میں کوئی خطرناک بلڈنگ باقی نہیں رہے گی ، 3 ہزار اسکولوں کے لیے واٹر فلٹر کولرز لا رہے ہیں جس پر کام جاری ہے۔

Advertisement

اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ایجوکیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے منعقدہ آن لائن اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکنالوجی کے جامع اور بھرپور استعمال کے بغیر شفافیت کو یقینی بنانا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ چند سال پہلے تک محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کا استعمال نہ ہونے کی بدولت آن لائن ویڈیو کانفرنس  بھی ممکن نہیں تھی ، گزشتہ چند سالوں کے دوران محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

مراد راس نے کہا تھا کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے اب تک ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ دی جا چکی ہے ، کورونا وبا کے دوران طلبا کے تعلیمی نقصان کو کم سے کم رکھنے کے لیے آن لائن چینل تعلیم گھر کا قیام عمل میں لایا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا تھا کہ نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل بنایا جس پر اب تک ہزاروں نجی   اسکول اپنی رجسٹریشن با آسانی کروا چکے ہیں ، پاکستان بھر کے بچوں کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد سے انصاف اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ، انصاف اکیڈمی کے قیام سے والدین کو اکیڈمی کلچر سے چھٹکارا ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر