Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی کی پیشکش قبول کرلی

Now Reading:

پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی کی پیشکش قبول کرلی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی پیشکش قبول کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز نے گزشتہ ماہ گورننگ کونسل میں پیش کردہ پی سی بی کی پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔

 پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر پی سی بی نے چھ فرنچائزز کو مندرجہ ذیل پیشکش کی تھی۔

 ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 اور 6 کے لیےانہیں کوویڈ 19 ریلیف دینا ۔

 ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے بیسویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو میں ان کے شیئر میں اضافہ کرنا  اور ڈالر کا ریٹ مقرر کرنا ۔

Advertisement

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان ان حل طلب معاملات کی وجہ سے برانڈ کی ساکھ متاثر ہورہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ  خوشی ہے کہ یہ تمام معاملات بالآخر حل ہوچکے ہیں ، یہ فرنچائز مالکان کے ساتھ ہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ہم سب کے دل کے بہت قریب ہے،سال 2016 کے بعد سے ہم نے اسے آج اس مقام پر پہنچانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

 چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کی پیشکش کو قبول کرنا اس امر کی تصدیق ہے کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کو ایک بڑی اور بہتر لیگ بنانے کے لیے پرعزم ہیں ، ایسی لیگ جہاں بہترین کھلاڑی حصہ لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر