
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ نے پاک جاپان تعلقات کو بہتر بنانے میں جاپانی سفیر کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جاپانی سفیر کی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے، سیکرٹری خارجہ نے پاک جاپان تعلقات کو بہتر بنانے میں جاپانی سفیر کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ نے مخلتف علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر پاک جاپان تعاون کے فروغ پر جاپانی سفیر کی خدمات کی تعریف کی، جاپانی سفیر نے اپنے مشن کی تکمیل میں پاکستان کے دفتر خارجہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News