کراچی میں جیب کتروں سے شہریوں کے جنازوں کو بھی نہ بخشا جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی رکن راجہ اظہر نے واردات کو ناکام بناتے ہوئے ملزم وسیم کو پولیس کے حوالے کردیا، ملزم وسیم صوبائی رکن کی جیب کاٹ کر پرس لیکر فرار ہورہا تھا، وسیم نامی مجرم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
صوبائی رکن راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم پنجاب کا رہائشی ہے، ہر 2 ماہ بعد ملزم کراچی میں لوگوں کی جیب کاٹنے کی نیت سے آتا تھا۔
صوبائی رکن راجہ اظہر نے کہا کہ ملزم وسیم باقاعدہ جیب کتروں کے ایک گروپ کا سربراہ ہے، ملزم وسیم نے دوران تفتیش بتایا کے وہ جنازوں میں لوگوں کی جیبیں کاٹتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News