Advertisement
Advertisement
Advertisement

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر سے شروع ہوگا

Now Reading:

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر سے شروع ہوگا

  13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ تیسرا مرحلہ 9 نومبر سے پشاور میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں 14 اکتوبر کو پہلا میچ دفاعی چمپئن کے آر ایل اور پاکستان ایئرفورس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد نوید اکرم کے مطابق لیگ کا دوسرا مرحلہ 14 اکتوبر سے 6 نومبر تک میونسپل اسٹیڈیم  راولپنڈی جبکہ تیسرا مرحلہ 9 نومبر سے 27 نومبر تک طہماس فٹ بال اسٹیڈیم  پشاور میں کھیلا جائیگا۔

اس سے قبل لیگ کا پہلا مرحلہ ملتان میں 14 اگست سے11 ستمبر تک کھیلا گیا تھا اور وہاں پر 39 میچز کھیلے گئے تھے جبکہ لیگ کے کل 132 میچز کھیلے جائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ لیگ میں ایک کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے، لیگ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پی سی سی اے، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، ، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر