چین نےفائیوجی نیٹ ورک کاآغازکردیا

چین نےدنیاکےپہلےاور سب سےبڑےفائیوجی نیٹ ورک کاآغازکردیاہے۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق چین کی سرکاری کمپنی چائنا موبائل،چائنایونی کام اورچائناٹیلی کام نےاپنےفائیوجی نیٹ ورک کاافتتاح کیا۔
چینی کمپنیوں کی جانب سےپہلےفائیوجی نیٹ ورک کوآئندہ سال متعارف کرنےکافیصلہ کیاگیاتھا تاہم اب اسے فوری طور پر متعارف کرادیا گیا ہے۔
چین میں اب فائیو جی کی سپر فاسٹ سروس بیجنگ اور شنگھائی سمیت 50 شہروں میں دستیاب ہوگی جس کی قیمت 128 یوآن سے 599 یوآن تک رکھنے کا منصوبہ ہے۔
اس حوالے سے چینی حکومت کا کہنا ہےکہ فائیو جی نیٹ ورک کو مزید بہتر کرنے کے لیے سال کے اختتام تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد بیس اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جو اسے دنیا کا سب سے بڑا فائیو جی نیٹ ورک بنائیں گے۔
فائیوجی کیاہے؟
فائیوجی موبائل انٹرنیٹ کنکشن کی اگلی جنریشن ہےجوکہ تیزترین انٹرنیٹ کی رفتار کےساتھ اسمارٹ فونزاور دیگرڈیوائسزکواب پہلےسےبھی بہترین رابطےکی سہولت مہیاکرےگا۔
فائیوجی نیٹ ورکس نئے تجربےاورانتہائی اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی پرمشتمل جو کہ موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گناتیزہوگا۔
فائیوجی نیٹ ورک موجودہ براڈبینڈکنکشن سے 10 گناتیزہوگا جس کے ہوم روٹرکی رفتارفورگیگابائٹس فی سیکنڈ ہے۔
فائیوجی کی اوسط ڈاونلوڈنگ کی رفتارایک سیکنڈ کےاندر1جی بی تک ہوگی۔ فائیوجی سے 50 جی بی فائل 2 منٹ میں ڈاؤن لوڈکی جاسکے گی۔
فائیو جی نیٹ ورک کا عالمی سطح پر آغازہوچکاہے۔توقع کی جارہی ہے کہ 2020تک جدید ترین نیٹ ورک کی عام رسائی ممکن ہوگی ۔ امریکی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ویری زون کی جانب سےفائیوجی نیٹ ورک کاآغازحیرت انگیزطور پر رواں سال اپریل میں کیاجاچکاہےجس کے بعد ویری زون دنیا بھرمیں جدیداورتیزترین انٹرنیٹ سروس مہیا کرنےوالی پہلی کمپنی بن گئی۔
واضح رہے کہ امریکہ کے علاوہ جنوبی کوریا، اور برطانیہ بھی رواں سال فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News