کراچی سپر ہائی وے پر گلشن معمار موڑ کے قریب موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کو موٹر وے پولیس نے مزید قانونی کارروائی کے لئے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News