صوبائی حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح بنایا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے جان بوجھ کر ہر روز افراتفری کی باتیں کی جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک منظم مافیا ہے جو بلوچستان میں صوبائی حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہی عناصر ہیں جو گزشتہ دہائیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں تاکہ جو مثبت انتظامی تبدیلیاں ہم لے کر آ رہے ہیں ان کو ناکام بنایا جائے ، میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم پی ڈی ایم کے ہرگز دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے ، ہمیں پتہ ہے کہ سازش کون کر رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے ، گھر کے اختلافات گھر میں رکھے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News