Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار جاری

Now Reading:

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار جاری

وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار جاری کر دئیے ہیں۔

وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری کر دہ نو ٹی فکیشن کے مطابق مارننگ شفٹ کے اوقات کار 8:30 سے 2:00 تک ہونگے جبکہ جمعہ کے روز اوقات کار 8:30 سے 12:30 تک ہونگے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ کے تعلیمی اداروں میں اوقات کار 8:30 سے 1:30 بجے تک ہونگے، مارننگ شفٹ کے اوقات کار 8:30 سے 1:30 بجےجبکہ ایوننگ شفٹ کے اوقات کار1:30 سے 6:30 بجے تک ہونگے۔

 وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق جمعہ کے روز ایوننگ شفٹ کی ٹائمنگ 2:30 سے 6:30 بجے تک ہوگی جبکہ مونٹیسری اور پریپ کلاس کے اوقات کار 8:30 سے 12:30 بجے کلاسز ہونگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی گئی ، کورونا کے باعث تعلیمی اداروں میں چھ دن کلاسز شروع کی گئی تھیں۔

Advertisement

وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری کر دہ نو ٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں اب سوموار سے جمعہ تک کلاسز ہوں گی۔

ڈائریکٹر ایف ڈی ای سعدیہ عدنان کا کہنا ہےکہ 100 فیصد حاضری کے ساتھ پانچ دن کلاسز ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے  سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ ماہ سولہ ستمبر سے تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا اور روزانہ کی بنیاد پر این سی او سی میں بیماری کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد مزید فیصلوں کا کہا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے، 12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلئے ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا کیسز کم ہونے پر تمام تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 6 دن مکمل حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں کمی کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے بھی سو فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں بھی  بارہ سال کے بچوں سمیت تمام اسٹاف کی ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیاہے۔

اس کے علاوہ پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے تعلیمی اداروں میں بھی معمول کے مطابق پوری حاضری کے ساتھ کلاسز کا اغاز کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر