Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور پائیدار تعلقات چاہتے ہیں، وزیر خزانہ

Now Reading:

امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور پائیدار تعلقات چاہتے ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور پائیدار تعلقات چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین سے امریکن اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیاء ڈونلڈ لو کی واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر خزانہ نے امریکہ کے ساتھ بہتر دو طرفہ تعلقات خاص کر سرمایہ کاری اور تجارتی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد اور پائیدار تعلقات چاہتے ہیں، موجودہ حکومت معاشی اصلاحات کیلئے پر عزم ہے اور غیر ملکی و بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے کاروبار اور سرمایہ کاری کو بہتر اور آسان بنانے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا، بین الاقوامی برادری افغان عوام کی مدد کرے کیونکہ اگر ایسا نہیں ہوگا تو افغانستان میں انسانی بحران کا خدشہ ہے۔

ملاقات میں اسسٹنٹ سکریٹری ڈونلڈ لو نے پاکستان میں موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کے عزم کو سراہا، ڈونلڈ لو نے بھی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بالاخصوص زیادہ سے زیادہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر